اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 1100 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کریں گے، منشیات میں ملوث 22 اور 8 قتل میں ملوث قیدیوں کو واپس نہیں لایا جارہا،

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے، اگر مل جائے تو معمولی جرائم میں 2005ء سے قید سینکڑوں قیدیوں کو رہائی مل سکتی ہے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کے تحت چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں شفٹ کرنا ہے۔