اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں سے امبارکشن اور سکیورٹی کی مد میں ٹیکس وصولی 21مئی تک موخر کر دی ۔ڈائریکٹر آپریشنزسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ مقامی ایرلائِنز کی آسانی کے لیے تاریخ میں توسیع کرکے 21 مئی کردی گئی ۔ اس سے پہلے 21مئی سے پہلے سفرکرنے والے مسافروں کو بھی 600روپے کے اضافی چارجزاداکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اب ان چارجز کی وصولی21مئی سے ہوگی جو مسافر پہلے ٹکٹ خرید چکے ہیں انہیں بھی 21مئی سے ادائیگی کرنی ہوگی۔اس سے پہلے ائیرلائنز نے 21مئی سے قبل کی پروازوں کے مسافروں کو بھی ٹیکس اداکرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔