لاہور (ویب ڈیسک)

سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کو ایک ماہ تک محدود کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی تجویز میں کہا گیا ہے کہ جون میں کلاسز لگائی جائیں اور سالانہ امتحانات منعقد کیے جائیں۔ اگست سے سکولوں میں نئے سیشن کا آغاز کیا جائے، حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہو گا۔ اگلی کانفرنس سات جون سے پہلے ہوگی۔