نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3556724ہو گئیں اور کیسز17کروڑ10لاکھ32ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاںہلاکتیں 609544ہو گئیں جبکہ کیسز3کروڑ40لاکھ 43ہزار سے بڑھ گئے ۔ بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں329125ہو گئیں ،کیسز2کروڑ80لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے۔ برازیل میں462000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ65لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں 109402افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز56لاکھ66ہزار 113تک پہنچ گئے ۔ترکی میں کورونا سے 47405افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز52لاکھ42ہزارسے بڑھ گئے ۔روس میں اموات127781ہوگئیں ،کیسز50لاکھ63ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میں127781افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسزکی تعداد 44لاکھ84ہزارتک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 31 لاکھ اور 1 کروڑ43 لاکھ 46 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔