پشاور (ویب ڈیسک)
خیبرپختونخوا حکومت نے کرپٹوکرنسی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا اختیار فیڈرل حکومت کے پاس ہے۔اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹومائننگ سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مشیربرائے سائنس ایند ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بڑھتی ہوئی عالمی کرپٹوکرنسی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے دو پن بجلی سے چلنے والے پائلٹ مائننگ فارمز لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔خیبرپختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔