تربیلا میں پانی کی آمد 1لاکھ42ہزار200کیوسک اور اخراج 90ہزار کیوسک رہا ، ترجمان واپڈا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک کے شمالی علاقہ جات میں گلیشیرز پگھلنے کے باعث آبی ذخائر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ملک کے تینوں بڑے آبی ذخائر میں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 13لاکھ82ہزار ایکڑ فٹ کی سطح پر پہنچ گیا ۔تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 7ہزارایکڑ فٹ ، منگلا میں پانی کا ذخیرہ  6 لاکھ99 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ1 لاکھ76 ہزار ایکڑ فٹ رہا۔ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا میں پانی کی آمد 1لاکھ42ہزار200کیوسک اور اخراج 90ہزار کیوسک ، منگلا میں پانی کی آمد 67 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک ، چشمہ میں پانی کی آمد 1لاکھ47 ہزار600کیوسک اور اخراج 1لاکھ 47 ہزار کیوسک رہا ،اس کے علاوہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار500کیوسک رہا۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 71 ہزار600کیوسک اور اخراج 71 ہزار600کیوسک رہا ۔