ایمریٹس اسکائی کارگو کرونا ویکسینز پہنچانے کیلئے دبئی میں اپنی فارما کول چین انفراسٹرکچر میں مزید وسعت لے آیا

کراچی۔ ایمریٹس اسکائی کارگو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنی ای یو جی ڈی پی سند یافتہ خصوصی فارما سہولت گاہ کو 94 ایئرلائن پیلٹ پوزیشنز سے آراستہ کرنے کے ساتھ دبئی میں اپنے خود کار کول روم میں توسیع لانے اور درجہ حرارت سے متعلقہ حساس فارما اور ویکسین ہینڈلنگ کی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنا رہا ہے۔

یہ وسیع کول روم ایمریٹس اسکائی کارگو کے خصوصی طور پر تیار کردہ جی ڈی پی سندیافتہ سہولت گاہ میں ویکسینز اور دیگر اسٹوریج و ہینڈلنگ کے لئے 2 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان مزید 2600 اسکوائر میٹرز کے رقبے پر درجہ حرارت کا کنٹرول فراہم کرے گا۔ اپنے دبئی مرکز کے ذریعے کیئرئیر کی فارما سیوٹیکل کی فضائی نقل و حمل اور اضافی گنجائش کی بدولت اسکی انڈسٹری میں پوزیشن کی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ اس نئے اقدام کی بدولت کرونا کی 6 کروڑ سے 9 کروڑ ویکسینز کو بیک وقت رکھا جاسکتا ہے۔

ایمریٹس اسکائی کارگو کرونا ویکسینز کی بین الاقوامی ڈسٹری بیوشن میں مسلسل قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ اس سلسلے میں کیرئیر سال 2020 کے اواخر سے اب تک 250 سے زائد پروازوں کے ذریعے 60 سے زائد مقامات پر کرونا کی ساڑھے سات کروڑ ویکسینز پہنچا چکا ہے۔

ایمریٹس کے ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کارگو، نبیل سلطان نے کہا، "ایمریٹس اسکائی کارگو کو دنیا بھر میں 350 ٹن سے زائد کرونا ویکسینز پروازوں سے پہنچانے پر فخر ہے، اس وقت لوگوں کو ان ویکسینز کی اشد ضرورت ہے جو کرونا کی موجودہ وبا سے بری طرح متاثر ہیں۔ تاہم، ہم ہمیشہ پیش قدمی کو مدنظر رکھتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران ترقی پذیر ممالک کے اندر ویکسینز کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم پہلے ہی گزشتہ چند ہفتوں سے پہنچائی جانے والی کرونا ویکسینز اور انکی تیاری کے حجم میں تیزی سے اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ ہم پرامید ہیں کہ رواں ماہ کے اختتام سے قبل ہی ہم 10 کروڑ ویکسینز پہنچانے کا سنگ میل عبور کرلیں گے۔”