ثمرہ انٹرپرائزز نے پاکستان میں مشن فوڈز متعارف کروادیاجو ان کے پورٹ فولیو میں ایک نیا اضافہ ہے۔

کراچی (ویب نیوز )

ثمرہ انٹرپرائززپاکستان میں مشن فوڈز کے شاورما ریپس کے متعارف کروانے پربہت پر جوش ہیں۔یہ ریپس چار مختلف اقسام یعنی اوریجنل ریپس، پوٹیٹو ریپس، گارلک ریپس اور وہیٹ ریپس میں دستیاب ہیں۔ہرشاورما پیکٹ میں آٹھ پیسز ہیں اور ان کی قیمت 490/- روپے ہے۔ یہ ریپس نہایت ہی ملائم ہیں اور بآسانی تیارکئے جاسکتے ہیں۔

ثمرہ انٹر پرائززکے وی پی مارکیٹنگ سید محمد سلمان نے کہا،”برسوں کی مارکیٹ کی تحقیق اورذائقوں کا پتہ چلانے کے بعد، ہم اب پاکستان میں مشن فوڈز کے شاورما ریپس متعارف کروارہے ہیں۔ثمرہ انٹر پرائززصارفین کی زندگی کو آسان تر بنانے کیلئے ایسی پروڈکٹس فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے جو نہ صرف استعمال میں آسان ہوں بلکہ بھروسہ مند بھی ہوں۔”

ثمرہ انٹرپرائززکی ڈائریکٹر ثمرہ منصب نے بتایا،”ہم اپنے تازہ ترین برانڈ مشن فوڈز متعارف کروانے پر بہت پر جوش ہیں۔مشن فوڈز فلیٹ بریڈ کی مارکیٹ میں ابتدا کرنے والے علم بردار ہیں،لہذٰا یہ نیا اضافہ صارفین کو بہترین انتخاب فراہم کرنے کے عزم کے عین مطابق ہے۔”

مشن فوڈز دنیا کے کئی حصوں میں کام کررہا ہے اور وہ بنیادی طور پر مختلف پروڈکٹس جیسے شاورما ریپس کی پروڈکشن، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور سیلز میں مصروف عمل ہے۔وہ 80سال سے زیادہ کے عرصے سے کامیابی کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں اور دنیا میں فلیٹ بریڈ کی کل پروڈکشن کا 25فیصد سے زیادہ تیار کرتے ہیں، جس بناء پر وہ ان پروڈکٹس کی مارکیٹ میں عالمی لیڈرکی حیثیت رکھتے ہیں۔