کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید59افراد جاں بحق

اموات 21782تک پہنچ گئیں،838نئے کیسز رپورٹ

  کورونا  کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.39فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب  نیوز)

ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید59مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21782تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے838نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.39فیصد تک پہنچ گئی ۔این سی او سی کے مطابق اب تک59لاکھ2ہزار3افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ68ہزار825افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 30لاکھ6ہزار48افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20412افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ10 لاکھ 85ہزار787خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں3 لاکھ89ہزار237کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ43ہزار27تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے8 لاکھ80ہزار316مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد40929تک پہنچ گئی۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2611تک پہنچ گئی