حکومت لاہورمیں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتا ل بنائے گی،بیان

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ،شہر میں انفرا اسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے ،پنجاب حکومت نے لاہورکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے تقریباً28 ارب روپے مختص کیے ہیں، شہر میں انفرا اسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں، شاہکام چوک، گلاب دیوی  ہسپتال انڈرپاس اور شیرانوالاگیٹ اوورہیڈ کے منصوبوں کی تکمیل سے آمدورفت کی بہترسہولتیں میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایاجائے گا، اس منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں ایک ارب 50کروڑ روپے رکھے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت لاہورمیں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتا ل بنائے گی۔