مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے،ٹویٹ

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ک گذشتہ روز ٹک ٹاک پر پابندی لگانے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑ ھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہا ہے، عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں چندہفتے قبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملے میں شہید کیا گیا اب دوبارہ ساسکرتون شہر میں ایک اور شہری کاشف پر انتہاپسندوں نے خنجروں سے حملہ کیا ہے، مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ ایسے واقعات
کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔