کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.00 روپے سے بڑھ کر 159.30 روپے اور قیمت فروخت 159.15 روپے سے بڑھ کر159.40 روپے ہو گئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے بڑھ گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159.10 روپے سے بڑھ کر 159.30 روپے اور قیمت فروخت 159.50 روپے سے بڑھ کر159.70 روپے پر آ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1.50 روپے کی نمایاں تیزی سے یورو کی قیمت خرید 185.00روپے سے بڑھ کر186.50 روپے اور قیمت فروخت 187روپے سے بڑھ کر188.50روپے ہو گئی۔

اسی طرح ایک روپے کی تیزی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 217.50 روپے سے بڑھ کر 218.50 روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے بڑھ کر220.50روپے پر ہوگئی۔