Pakistan's Prime Minister Imran Khan speaks to The Associated Press, in Islamabad, Pakistan, Monday, March 16, 2020. Khan said Monday he fears the new coronavirus will devastate developing nations' economies, and warned richer economies to prepare to write off the debts of the world's poorer countries. In the interview he also called for an end to sanctions on Iran saying they were crippling the poor nation's ability to even contain the spread of the coronavirus. For most people, the new coronavirus causes only mild or moderate symptoms. For some it can cause more severe illness. (AP Photo/B.K. Bangash)

  دشمن قوتوں کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،عمران خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

و زیرِ اعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،وزیر اعظم عمران خان نے داسوکے قریب واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ۔وزیراعظم آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ کو ٹیلی فون کیا اور داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعہ میں زخمی ہونے والے چینی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم نے اپنے چینی ہم منصب کو یقین دلایا کہ اس واقعہ کی مکمل اور جامع تحقیقات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، پاکستان میں موجود چینی شہریوں، ورکرز، منصوبوں اور اداروں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی نے ہر دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی دشمن قوتوں کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔