کراچی (ویب ڈیسک)

حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی۔ پولیس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے بعد  ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد فوری طور پر ہوگا۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ویکسی نیشن کے لیے جانے کی خاطر سہولت دینے کے لیے ڈبل سواری پرپابندی کو ختم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا جس کیبعد ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی تھی۔