کراچی (ویب ڈیسک)

پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی نے 15رکنی افریقی کریو کو بچا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کئے گئے مشترکہ ریسکیو آپریشن کے دوران  افریقی جہاز وی ایم سواری کے 15 رکنی کریو کو بچا لیا گیا۔کھلے سمندر میں ریسکیو کئے گئے افریقی جہاز کے عملے کو کراچی بندرگاہ پر حفاظت سے پہنچا دیا گیا۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے)کا جہاز عملے کو لے کر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔