کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر35پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.85روپے سے کم ہو کر163.50روپے اور قیمت فروخت163.95روپے سے گھٹ کر163.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے کم ہو کر163.60روپے اور قیمت فروخت164.20روپے سے کم ہو کر164روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 192.50روپے اور قیمت فروخت194روپے پر بدستور برقرار رہی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225.50روپے اور قیمت فروخت227روپے پر مستحکم رہی۔