کراچی (ویب ڈیسک)

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت استحکام کے بعد 1810ڈالرز کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میںاستحکام کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ10ہزار600،دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار822روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1460روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔