اسلام آباد میں ترقیاتی نظام سے متعلق کچھ فیصلے وزیر اعظم کے پاس لے کر جا رہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 بلین ٹری منصوبہ عام سیاستدان شروع نہیں کرسکتا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں درخت تیزی سے کاٹے جا رہے ہیں تاہم شجر کاری مہم سے آئندہ نسلوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے مون سون شجر کاری مہم میں عوام سے حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی نظام سے متعلق کچھ فیصلے وزیر اعظم کے پاس لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام ریگولیٹ کرنے جا رہے ہیں ،10 بلین ٹری منصوبہ عام سیاستدان شروع نہیں کرسکتا، صرف اسلام آباد میں 2 لاکھ 75 ہزار درخت تاجروں سے مل کر لگا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کر آرہے ہیں، ماضی میں ایک نہیں دو اسلام آباد بنائے ہوئے تھے۔ ا نہوں نے کہا کہ ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں کیلئے تاریخی کام ہوا، اسلام آباد میں ایک سال میں 4  ہسپتال بھی بنانے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں کئی نجی ہائوسنگ سوسائٹیز نے قانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں سی ڈی اے اور پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں تفریق ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ غازی بروتھا سے اسلام آباد کو 10 کروڑ گیلن پانی دیا جائے گا اس کے علاوہ اسلام آباد میں گورننس سسٹم بہتر بنا رہے ہیں۔