اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر مبارکباد کا مستحق ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے انڈیا افغانستان کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں اس ڈیٹا نے ثابت کیا کہ جعلی خبروںاور پروپیگنڈا کی لڑائی کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے،فپاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔