اسلام آباد (ویب ڈیسک)

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے عملے کے بحفاظت انخلاپرپاکستان کے مشکور ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے مراسلہ بھیجا گیا۔ جس میں افغانستان میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغانستان سے عملے کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کے مشکور ہیں۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر سٹیٹ بینک کے کردار کی بھی تعریف کی۔خط میں کہا گیا کہ مشکل وقت میں انخلا پر پاکستان کی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔