اسلام آباد (ویب ڈیسک)

حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ، بوسٹر ڈوز کی فیس 1270 روپے مقرر کی گئی  ۔این سی او سی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ڈوز صرف منتخب کردہ کورونا وائرس ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی۔بیرونِ ملک جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( نے دی ہے۔اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ڈوز لگوانے کی فیس 1270 روپے مقرر کی گئی  ۔یہ فیس سرکاری بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔