نماز جنازہ میں صدر مملکت عارف علوی ، صدرووزیراعظم آزاد کشمیر ،چیئرمین سینیٹ،وزارا سمیت دیگر کی شرکت

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

اسلام آباد میں قائد تحریک آزادی جموں وکشمیر سید علی شاہ گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ قومی اسمبلی کے گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ   تحریک حریت کے کنوینئر غلام محمد صفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی،چیئر مین سینٹ میر محمد صادق سنجرانی،چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان ، سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے شرکت کی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اعلیٰ افسران اور عملے کے ممبران بھی شریک ہوئے ۔