اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں افسران  پاک بحریہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کی ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔