اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بلدیاتی انتخابات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔  دوروں کی ابتدا جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔