کراچی (ویب ڈیسک)

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ سونمیانی کے قریب یہ نیا جزیرہ مغرب میں نمایاں ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر 2010 اور 2000 میں بھی جزیرے ابھرے تھے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں جیولو جیکل سرگرمیاں زیادہ ہونے کے بعد جزیرے ابھرتے ہیں۔معظم خان نے کہا کہ ابھرنے والے جزیرے کچھ عرصے بعد دوبارہ سمندر میں ڈوب جاتے ہیں۔