لاہور (ویب ڈیسک)

الیکشن کمیشن پنجاب نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے رینجرز طلب کر لی ۔ الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا کہ پنجاب کے 22 کنٹونمنٹ بورڈز کے 1 ہزار 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 184 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں رینجرز کے جوان پولنگ اسٹیشن کے باہر گشت کریں گے، جبکہ پریزائیڈنگ افسر نتائج آر او کو پہنچانے تک کہیں نہیں جا سکتے۔ انہوںنے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر ابتدائی نتائج آر او کو واٹس ایپ کرنے کے پابند ہوں گے، امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نتائج لئے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں۔الیکشن کمشنر پنجاب نے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس اور جرمانے کئے جا رہے ہیں۔