کراچی (ویب ڈیسک)

سٹیٹ بینک آف پاکستان  نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل 15 ویں مہینے اگست میں 2 ارب روپے سے زائد کی رقوم وطن بھیجی ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 92 لاکھ ڈالرز کم رہیں۔اعلامیئے میں سٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے 69 کروڑ کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں، عرب امارات سے 51 کروڑ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔سٹیٹ بینک کا اعلامیئے میں مزید کہنا ہے کہ اگست میں برطانیہ سے 35 کروڑ ڈالرزکی ترسیلات بھیجی گئیں، دیگر خلیجی ممالک سے 28 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں۔اعلامیئے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکا سے 27 کروڑ، یورپی ممالک سے 29 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔