کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید82افراد جاں بحق

 اموات26662تک پہنچ گئیں،3480نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے  مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی

اسلام آباد (ویب  نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید82مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26662تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3480نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد91717تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح5.50فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک5 کروڑ8لاکھ3ہزار582 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ96ہزار373افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک2کروڑ 16لاکھ13ہزار626افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ20ہزار71افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی6 کروڑ73لاکھ42ہزار288خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں8 لاکھ73ہزار783کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11لاکھ1ہزار367تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے10 لاکھ82 ہزار988مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں