A picture taken on November 17, 2016 shows the national flags of the members of Organisation of Islamic Cooperation (OIC) states flying in front of the clock of the Abraj al-Bait Towers which overlooks the Grand Mosque in the holy city of Mecca. (Photo by STRINGER / AFP)

یواین جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کو درپیش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے  48 ویں اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کا بیان

جنیوا (ویب ڈیسک)

اسلامی تعاون تنظیم  ( او آئی سی )نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کو درپیش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ازالہ کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے  48 ویں اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم نے جموں وکشمیر اور فلسطین کے مسائل اٹھائے  ان دونوں خطوں میں  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا، پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے اسلامی تعاون تنظیم  ( او آئی سی ) کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے کونسل پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے  دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔اسلامی تعاون تنظیم  ( او آئی سی ) کے47 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس جو  نائیجر میں  ہوئی تھی  جموں وکشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019  کے اقدامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔نریندر مودی کی زیرقیادت فاشسٹ بھارتی حکومت  مقبوضہ کشمیر  کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کر رہی ہے ۔ خلیل ہاشمی نے کہا کہ ہم عالمی برادری کو اس کی ذمہ داریاں  یاد دلاتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کی تکمیل میں جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔او آئی سی نے یہ بھی کہا کہ وہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا شکار ہے۔