لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

  عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتی

شوگر ملز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے،تحریری فیصلہ

لاہور(ویب  نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ پیش ہوئے۔عدالت نے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگر مالکان کی درخواستوں پر چودہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ معاملہ پہلے ہی اپیلیٹ کمیٹی میں زیر سماعت ہے، عدالت چینی کی قیمت کے تکنیکی مسئلے میں مداخلت نہیں کرتی۔فیصلے کے مطابق شوگر ملز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے مجاز فورم موجود ہے۔ اپیلیٹ کمیٹی قیمت کا تعین کرتے ہوئے صارفین کو بھی سامنے رکھے اور ملز مالکان کے تحفظات بھی دور کیے جائیں.