امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلا م آباد(ویب  نیوز)

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، امریکی نائب وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچیں۔  امریکی نائب وزیر خارجہ کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ وزرات خارجہ اور امریکی سفارتخانے کے حکام نے نائب امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی،اس سے قبل امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وینڈی شرمن نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صبح سویرے  جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر  بہت دکھ ہوا۔