کراچی (ویب ڈیسک)

کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پانچویں نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ  کے مطابق آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کا پانچواں نمبر پر ہے جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بیجنگ آج پہلے، شینیانگ دوسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد کا درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔