کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کمزور ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 169.75روپے سے بڑھ کر170روپے اور قیمت فروخت169.95روپے سے بڑھ کر170.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.50روپے سے بڑھ کر170.70روپے اور قیمت فروخت171روپے سے بڑھ کر171.20روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.20روپے سے بڑھ ک195.50روپے اور قیمت فروخت197.20روپے سے بڑھ کر197.50روپے ہو گئی اسی طرح80پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230روپے سے بڑھ کر231روپے اور قیمت فروخت232.50روپے سے بڑھ کر233.30روپے پر جا پہنچی ۔