کراچی (ویب ڈیسک)

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت کنٹرول سے باہر ہو گئیں۔ آل پاکستان سپریم کونس جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ20ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح2400روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ3ہزار52روپے پر جا پہنچی ۔