لاہور بورڈ کے 715طلبا نے505 میں سے505 نمبر حاصل کئے

لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج نے ایک بار پھر حیران کردیا ،ایک بار پھر بچوں کو پورے نمبر دے کر پاس کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں ایک بار پھر بچوں کو پورے نمبر دے کر پاس کیا گیا۔لاہور بورڈ کے 9ویں جماعت کے امتحانات میں 715 طلبا کے پورے نمبرز دیئے ، 715طلبا نے505 میں سے505 نمبر حاصل کئے۔تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 99.35فیصد رہا ، 2 لاکھ 57 ہزار 397 بچوں نے امتحانات میں شرکت کی ، جس میں سے 2 لاکھ 55 ہزار 729بچے امتحانات میں پاس ہوئے۔دوسری جانب فیصل آباد میں تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کااعلان کردیا ، نتائج میں 1 لاکھ 67 ہزار 542 طلبا کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 53 فیصد رہا۔خیال رہے 16 اکتوبر کو لاہور بورڈ کی تاریخ کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا تھا ، بورڈ نے میٹرک کا امتحان دینے والے 707 امیدواروں کو 1100 میں سے 1100 نمبر دیئے تھے۔بورڈ کا کہنا تھا کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا تھا جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔بعد ازاں میٹرک امتحانات میں سیکڑوں طلبا کے 100فیصد نمبروں پر تعلیمی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.