لاہور (ویب ڈیسک)

پنجاب کے اہم شہروں میں سموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سکولوں کے اوقات میں تبدیلی سمیت اہم کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔پنجاب حکومت نے سموگ پر قابو پانے کے لیے اہم تجاویز تیار کر لیں۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے تیار کردہ تجاویز میں سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تجویز  دی گئی ۔تجاویز میں موسم سرما کی سکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔ نجی سکول کو بسیں چلانے کی ہدایت کرنا بھی تجاویز میں شامل  ہے۔ سموگ کی صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ٹریفک کم کرنے کے لیے بھی تجاویز تیار کر لی گئیں ہیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے 10 تجاویز تیار کی ہیں۔