وزیراعظم نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا
گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، وزیر اعلی بلوچستان سے بات کرو ں گا، عمران خان

اسلام آباد(ویب نیوز )وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نیگوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرالرز کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلی بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔