کسی سے دشمنی نہیں، اکیلا ہی رہتا ہوں، بلال یاسین
مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب فائرنگ کی گئی، یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے مار رہے ہیں،رہنما (ن) لیگ
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
لاہور(آن لا ئن) مسلم لیگ ن کے زخمی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے کہا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں ہمیشہ اکیلا ہی رہتا ہوں۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے حلقے میں گھوم رہے تھے مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سے گر گیا تھا اور یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے مار رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہمجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب فائرنگ کی گئی، یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے مار رہے ہیں،رہنما (ن) لیگا کہ کسی سے دشمنی نہیں ہمیشہ اکیلا ہی رہتا ہوں۔ مجھ پر کس نے حملہ کیا ابھی تک معلوم نہیں۔ بہر حال میرا آپریشن ہوگیا اور گولی نکال دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیلا گھومنے والا بندہ ہوں میرے خلاف کوئی سازش ہو گی۔ ن لیگی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔۔دوسری جانب ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے بلال یاسین کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے، عطا تارڑ کے بعد ن لیگی رہنما ایاز صادق نے اسپتال میں بلال یاسین کی عیادت کی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلال یاسین خیریت سے ہیں اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرے۔ حکومت کو شہر میں لااینڈ آرڑر کی صورتحال کا جائزہ بھی لینا ہو گا۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلال یاسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ شہباز شریف نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آوروں نے کالے رنگ کی جیکٹس پہن رکھی ہیں پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکل استعمال کی اور ملزمان بلال یاسین پر فائرنگ کے بعد موہنی روڈ کی طرف نکل گئے خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوال نامعلوم ملزمان نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی، بلال یاسین کے پیٹ میں دو اور ٹانگ پر ایک گولی لگی تھی آج بلال یاسین کا میو اسپتال میں آپریشن کیا گیا جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ڈاکٹرز کے مطابق لیگی رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ بلال یاسین کی سرجری کر دی گئی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،پیٹ میں لگنے والی گولی نے کسی حصے کو متاثر نہیں کیا،کولہے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے جس کا آپریٹ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس میو ہسپتال افتخار احمد نے کہا کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں آپریٹ کے بعد سرجیکل ٹاور کے آسی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلال یاسین کے پیٹ میں لگنے والی گولی نے کسی حصے کو متاثر نہیں کیا،بلال یاسین کے کولہے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے جس کا آپریٹ کردیا گیا ہے، آرتھو پیڈک کے ڈاکٹرز نے مزید علاج کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امید ہے کہ بلال یاسین کو رواں ہفتے ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا تاہم انہیں گھر پر آرام کی ضرورت ہو گی