اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے، بلوچستان کے علاقوں پنجگوراور نوشکی میں فوجی کیمپوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے والے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں قائم فوجی کیمپوں پر دہشتگردوں کے حملے پسپا کرنے والے اپنے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر متحد اور یکجا کھڑی ہے جو ہمارے تحفظ و دفاع کیلئے پیہم عظیم قربانیاں پیش کر رہی ہیں ۔