بیجنگ (ویب ڈیسک)

چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد نے مصروفیت کے باعث بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے شیڈول کے باعث تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔شہزادہ محمدبن سلمان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب اور چینی صدر کی دعوت میں مدعو تھے۔