اسلام آباد (ویب ڈیسک)

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا طلحہ محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین طلحہ محمود نے پیش کیا۔ کمیٹی نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت قانون کی مخالفت کے باوجود بل پاس کر دیا۔دستاویز کے مطابق بینک اکاونٹ کھولنے یا کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے انکار مہنگا پڑے گا، متعلقہ بینک افسر کو ایک سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔سینیٹر مصدق ملک نے شکوہ کیا کہ ایک بینک نے بغیر بتائے ان کا کریڈٹ کارڈ بند کر دیا