صدر  عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 بل سابق وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے  ارسال کیا گیا تھا

اسلام آباد (ویب  نیوز)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی  صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ صدر کو   پیمرا ترمیمی بل سابق وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے  ارسال کیا گیا تھا ۔ منگل کو صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے ۔صحافیوں نے بل کی صدارتی توثیق پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023  کی منظوری دے دی صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ قبل ازیں   صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے  فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانکس میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ )کے نمائندوں کے وفد  نے  ملاقات کی تھی  وفد میں افضل بٹ، ارشد انصاری، ناز آفرین سہگل، سرمد علی، شہاب زبیری، شکیل مسعود، اعجاز الحق، کاظم خان، ایاز خان اور اظہر عباس شامل تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا ورکرز اور صحافی برادری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2023 کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا تھا۔