راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن نیوی کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن  نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ دور رس تعلقات کے خواہاں ہیں، سری لنکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں طویل المدتی تعلقات چاہتے ہیں، علاقائی ممالک کو پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کی ضرورت ہے۔ملاقات کے دوران سری لنکن نیوی کے کمانڈر نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں افواج میں دفاع، تربیت اور انسداددہشتگردی میں تعاون کیعزم کااظہار کیا۔کمانڈرسری لنکن نیوی نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں، علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔