سنگاپور (ویب ڈیسک)

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد تیزی سے اوپر جانے والی خام تیل کی قیمتیں اب کم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تیل و گیس کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔گزشتہ روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.99 ڈالر فی بیرل پر چلی گئی تھی تاہم اب اس میں 33 سینٹس کمی ہوئی ہے اور قیمت 98.75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی فی بیرل قیمت 30 سینٹس کم ہوکر 92.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین پر حملہ کیا تھا جو جنگ عظیم دوئم کے بعد یورپ میں ہونے والی بڑی جنگ ہے۔