کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.17 فیصد ریکارڈ کی گئی،این سی او سی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 768 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ 34 ہزار 95 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 281 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 49 ہزار 60 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 768نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 11ہزار 754ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 12، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386، بلوچستان میں 35 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 11ہزار 531، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔ پنجاب میں 13ہزار 508، سندھ میں 8 ہزار 80، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 280، اسلام آباد میں ایک ہزار 14، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 191اور آزاد کشمیر میں 788مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔