کراچی  (ویب ڈیسک)

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی بند کردی۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو پیر تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ،پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔