بٹ خیلہ  (ویب ڈیسک)

ضلع ملاکنڈ میں سرکاری ملازمین سمیت لیویز اہلکاروں کی سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئی نے ملاکنڈ لیویز کے سپرنٹنڈنٹ کو تحریری ہدایات دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اے ڈی سی فناس وسیم اختر اور عمائدین علاقہ بھی موجو د تھے انہوںنے کہا کہ اکثر سرکاری ملازمین کے حوالے سے شکایات سامنے آرہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے سیاست میں ملوث ہونے کی کوشش کررہے ہیں جوکہ سروسز پالیسی کے خلاف ہے ، اس لئے وہ تمام سرکاری ملازمین سمیت لیویز اہلکاروں کو سختی سے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت کرتے ہیں ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔