اسلام آباد(ویب نیوز )
ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز(ای ایم جی ایس )ملائیشیا میں اعلی تعلیم کے حصول کیلئے غیر ملکی طلباء کو بھرپور مد د فراہم کر تا
ہے ۔یونیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق ملائیشیااعلی تعلیم فراہم کر نے کے لحاظ سے ٹا پ 11چا رٹس میں ہے ۔2020 کے اعداد و شمار کے مطابق ملائیشیا کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے غیر ملکی طلبا کی کل تعداد 131,000 ہے۔ملائیشیا کی حکومت نے اپنے تعلیمی نظام خاطر خوا ہ تبدیلیاں کر کے امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ جیسے اعلی درجہ کے ممالک میں خود کا شمار کر وایا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہار سی ای اوای ایم جی ایس محمد ردلان بن جلال الدین نے اسلام آباد میں پر یس کا نفرنس کے دوران کیا ۔انہو ں نے ملائیشیا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع، امکانات اور فوائد کوبیان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملا ئیشیا میں غیر ملکی طلباء کی موجودگی سے ملک کو معاشی فائدہ پہنچے کیساتھ تعلیمی نظام کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔غیر ملکی طلباء کیلئے ملائیشیا میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ ملائیشیا کے تعلیمی ادارے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگر یا ں فراہم کر تے ہیں ،کیو ایس عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی کی بنیاد پر ملا ئیشیا کے تعلیمی اداروں کومختلف مضامین کے مطالعہ کیلئے سرفہرست 100یونیورسٹیوں میں رکھا گیا تھا۔ملائیشیا میں435 جدید ترین اعلی تعلیمی ادارے غیر ملکی طلبا کو متنوع ثقافت، سستی زندگی، محفوظ ماحول اور متحرک طرز زندگی پیش کرتے ہیں ۔ای ایم جی ایس ملائیشیا میں غیر ملکی طلبا کی نقل و حرکت کا بھی انتظام کرتا ہے جس میں ویزا پراسیسنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔ای ایم جی ایس نے ایک نیا پورٹل ‘ڈسکور ایجوکیشن ملائیشیا پورٹل بھی لانچ کیا ہے جو ملائیشیا کے تمام اعلی تعلیمی اداروں کے بارے میں معلوماتی پورٹل ہے۔ پورٹل میں پس منظر، پروگرام، فیس کا ڈھانچہ،، کیریئر کا راستہ، طالب علم کی تعریف، ملائیشیا کے اداروں سے معلوماتی مضامین جیسی مکمل معلومات شامل ہیں اس کے علاوہ ای ایم جی ایس نے ‘کورس ٹاک سیریز’ بھی بنائی ہے۔ای ایم جی ایس ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے ملک کی اقتصادی بحالی کیلئے مختلف طریقوں سے کئے گئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔ای ایم جی ایس ملائیشیا کو عالمی تعلیمی مرکز بنانے اور تمام غیر ملکی طلبا ء کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں بھی مستقل مزاجی سے کام جاری رکھے گا۔