گومل یونیورسٹی میں قومی سطح پر ہونیوالے آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کی تقریب ”امید سحر 2022”اپنے تمام تر رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر

ڈیر ہ اسماعیل خان( ویب  نیوز)

23مارچ کے تاریخی دن کے حوالے سے ”استحکام پاکستان ”کے نام سے منسوب گومل یونیورسٹی میں قومی سطح پر ہونیوالے آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کی تقریب ”امید سحر 2022”اپنے تمام تر رنگینیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ امید سحر 2022کی ٹیم ٹرافی جی سی یونیورسٹی فیصل آبادجبکہ رنر اپ جی سی یونیورسٹی لاہور کے نام رہی۔پاکستان کی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے مقابلے میں کراچی کی مشہور جامعة الرشید کے طلباء نے بھی انعامات جیتے۔ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوںسے آنیوالے طلباء اور نامور ججز نے گومل یونیورسٹی کے مثبت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم گومل یونیورسٹی سے آج عزت ، پیار لے کر جا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ گومل یونیورسٹی میں اس طرح کے اقداما ت مستقبل میں بھی جا ری رہیں گے ۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ تمام پوزیشن لینے والے طلباء کو مبارک باددیتا ہوں کہ ان کی محنت رنگ لے آئی اور وہ طلباء جو کوئی پوزیشن حاصل نہیں کر سکے میرے نزدیک وہ بھی کامیاب ہیں کیونکہ اپنی اپنی یونیورسٹیوں ، کالجوں سے منتخب ہو کرآنیوالے طلباء کا اس طرح کے بڑے سٹیج پر اپنی کارکردگی کااظہار کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے ۔آپ طلباء اپنی آج کی غلطیوں کا ججز سے پتہ کریں اور اس سے سکھیں اور پھر مزید محنت سے اپنے اگلے مقابلے کی تیاری کریں ۔اختتامی تقریب سے ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹیزکی سربراہ میڈم ثناء خان ،ریڈیو پاکستان ڈیرہ کے پروڈیوسراعجاز حسین قریشی سمیت تمام ججزنے بھی خطاب کیا۔23مارچ کے حوالے سے ”استحکام پاکستان ”کے نام سے منسوب گومل یونیورسٹی میں قومی سطح پر ہونیوالے آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کی تقریب ”امید سحر 2022”کے قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے غلام صمدانی، دوسری پوزیشن جامعہ مسجد اقصیٰ کے رحمت اللہ اور تیسری پوزیشن مدرسہ تقاف القرآن قاری امیر حمزہ نے حاصل کی۔ نعت میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج لاہور کی کنول احسان، دوسری پوزیشن جی سی ٹی ڈیرہ کے توقیر احمد اور تیسری پوزیشن یوسی پی لاہور کے محمد عرفان کے نام رہی ۔ غزل کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے امجد حسین، دوسری پوزیشن جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ریحان صابر اور تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف سرگودھا کے علی عابد کے نام ، فوٹو گرافی مقابلوں میں پہلی پوزیشن جی سی یونیورسٹی فیصل آبادکے سمیر بن منم ،دوسری پوزیشن کامسیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ کے زیاداور تیسری پوزیشن یو سی پی لاہور کے اسامہ اعوان کے نام رہی ڈاکومنٹری میں پہلی پوزیشن جی سی یونیورسٹی لاہور کے نقی ،دوسری پوزیشن یونیورسٹی آف لاہور کی ٹیم اور تیسری پوزیشن جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی نمرا ریاض اور انکی ٹیم کے نام رہی ، انگریزی تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن،خیبر میڈیکل کالج پشاور کے عمر انوار، دوسری پوزیشن جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی زونیرا ناصر اور تیسری پوزیشن ایوب میڈیکل کالج کی شمیہ فرید اور کانسولیشن پرائز میں پہلے پوزیشن پر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے امان اللہ، دوسری پوزیشن ایوب میڈیکل کالج کے خبیب اور تیسری پوزیشن کے آئی ایم ایس کوہاٹ کے محمد عدیل کے نام رہااردو تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن جی سی یونیورسٹی لاہور کے احتشام الحق، دوسری پوزیشن ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے فیضان زیدی اور تیسری پوزیشن جامعة الرشید کے عاصم بلال کے نام رہی جبکہ کانسولیشن پرائز میں پہلی پوزیشن جی سی فیصل آباد کے وقار اللہ ، دوسری پوزیشن جامعة الرشید محمد بن فیصل آباد،تیسری پوزیشن لاہور کے ارقم اور چوتھی پوزیشن آیرڈ یونیورسٹی راولپنڈی کے ارسلان کے نام رہی جبکہ بیت بازی مقابلوں میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ونر اور گلاب دیوی ایجوکیشن کمپلیکس لاہور رنر اپ رہے ۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جبکہ انکے ہمراہ رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹر اور انچارج ڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹیز بھی موجود تھیں۔