اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

وزیر اعظم عمران خان  نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔وزیر اعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم کو اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف  مہم چلانے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔